گوہاٹی( نمائندہ خصوصی) گیمز ہاکی ٹور نامنٹ کے فائنل میں تماشائیوں کا جو ش خروش قابل دید تھا۔ تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ انہیں مکمل تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ان کے ہاتھوں سے پانی کی بوتل بھی واپس لے لی گئی تھی، تاہم دونوں ٹیموں کے حامیوں کو ان ملکوں کے قومی پر چم لے جانے کی اجازدت دی گئی۔ پہلے ہاف کے15ویں منٹ میں کسی نے پاکستانی کھلاڑی علی شان کی جانب سگریٹ کا ڈبہ اچھال دیا جس پر انہوں نے امپائر سے شکایت کی ۔ جسے حراست میں لے لیا گیا۔ میچ کے آ غاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا آسام کے وزیر کھیل اجیت سنگھ اور پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین سے تعارف کرایا گیا۔ اسٹیڈیم میں موجود پاکستان کے حامی پاکستان جیتے گا۔ نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، نعرے حیدری لگا رہے تھے۔