• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی تازہ صورتحال پر ترک وزیراعظم کا شاہد خاقان کو ٹیلی فون

غزہ کی تازہ صورتحال پر ترک وزیراعظم کا شاہد خاقان کو ٹیلی فون

ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو او آئی سی اجلاس میںشرکت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ترکی نے 18 مئی کو غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس بلایا ہے، جس میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے ترک وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاجو وزیر اعظم شاہد خاقان نے قبول کرلی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسرائیلی فوج کے ظلم و تشدد کی سخت مذمت کی اور فلسطینوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر ان کا مقدمہ لڑیں گے۔

یاد رہے کہ گزشہ 2 روز سے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے اب جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 60 ہوگئی ہےجس میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں جب کہ 2700 افراد زخمی بھی ہیں۔

تازہ ترین