• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمے کے ٹرائل میں اہلکاروں کے پیش نہ ہونے پر سی پی او ملتان کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مقدمے کے ٹرائل میں پولیس اہلکاروں کے پیش نہ ہونے پر سی پی او ملتان کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، قبل ازیں اقدام قتل کیس میں گرفتار بشیر احمد پنوارنے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس تھانہ بستی ملوک نے ستمبر 2013 میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا اورمقدمے کے گواہان میں پولیس افسر مسعود احمدسب انسپکٹر،کانسٹیبلان خضر حیات، محمد ارسلان علی،اور یعقوب بار بار وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے باوجود مقدمے کی سماعت اورشہادتوں میں پیش نہیں ہورہے ہیں جس پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔فاضل عدالت نے پولیس کے مذکورہ کنڈکٹ پرسی پی او ملتان کو گزشتہ روز طلب کرلیا تھا جنہوں نے پیش ہوکر بتایاکہ مذکورہ مقدمے کے ہمراہ ناجائز اسلحہ کیس میں سماعت جاری ہے جس میں پولیس افسرواہلکاران آئندہ پیش ہوجائیں گے،عدالت نے آئندہ سماعت 28مئی کو مقرر کی ہے۔
تازہ ترین