• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر ورکس نیو ملتان کی اراضی پر مزید کوارٹر تعمیر کرنے کیلئے ٹینڈر جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) واٹر ورکس نیو ملتان کی اراضی پر مزید کوارٹر تعمیر کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ،معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی اے انتظامیہ نے نیو ملتان میں واٹر ورکس کی اراضی پر نئے کوارٹر تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ قانون کے مطابق واٹر ورکس کے لئے مختص اراضی میں رہائشی کوارٹر تعمیر نہیں کئے جا سکتے لیکن ایم ڈی اے نے قوانین کو پس پشت ڈال کر نئے کوارٹر بنانے کے سر گرم ہے ۔
تازہ ترین