• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائیگی، اے سی زیارت

زیارت(خ ن)رمضان المبارک میں سرکاری نرخنامہ پر عمل نہ کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرزیارت ڈاکٹروقاص روشن نے احترام رمضان کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اس مقدس مہینے کے احترام میں عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں اور ذخیرہ اندوزی سے پرہیز کیا جائے ،ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے اور ان کو ہرگز معاف نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ پر سامان رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ،فٹ پاتھ عوام کی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیںاسسٹنٹ کمشنر زیارت نے بازار کا دورہ کیا ہوٹلوں ،قصائیوں اور دکانوں پر چھاپے بھی مارے ،غیر معیاری اشیا ء کو تلف کیا اور دکانداروں کوجرمانہ بھی کیا۔
تازہ ترین