کراچی (نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے شعبے میں خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، اس سلسلے میں بعض جرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔ وہ کراچی میں بحریہ یونیورسٹی کے تحت "خواتین بااختیار" کے عنوان سے ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں دیگر کے علاوہ خاتون پولیس آفیسر شہلا قریشی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ڈی ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ پاکستان میں لگ بھگ چار لاکھ کی پولیس فورس ہے جس میں محض چھ ہزار خواتین ملازم ہیں، دوسری طرف سندھ پولیس میں محض 1800 خواتین افسر اور اہلکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سندھ میں خواتین پولیس افسران اور اہلکاروں کی زیادہ سے زیادہ پھرتی کی جائے۔