اسلام آباد( نمائندہ جنگ) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کے حوالے سے کمیٹیوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔سینیٹر محمد اعظم خان سواتی قائمہ کمیٹی برائے دفاع ، سینیٹر رحمان ملک قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور سینیٹر فدا محمد قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے بلا مقابلہ متفقہ طور چیئرمین منتخب کرلیے گئے ۔ نو منتخب چیئرمین کمیٹیوں نے اراکین کمیٹی کا اعتما دکرنے پر شکریہ ادا کیا اور اراکین کمیٹی نے بھی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام اراکین کے ساتھ ملکر ملکی مسائل کے حل اور ملک میں خوشحالی وترقی لانے کے لیے نہ صرف حکمت عملی اختیار کی جائے گی بلکہ موثر اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔