• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن برائوو کی خوبصورت آواز کے جادو نے مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی ’زیوا‘ کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔


برائوو کے گانے پر دھونی کی بیٹی جھومنے لگی

ڈیرن برائوو کرکٹ کا معروف نام ہے ،کھیل کے میدان سے باہر تفریح کےلئے بنائی گئی ان کی میوزک ویڈیوز بھی مشہور ہیں۔

آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ویسٹ انڈین کرکٹر کا معروف ترین گانا’ چیمپئن‘ ہے ،جو 2016ء میں منظر عام پر آیا تھا ،جسے انٹرنیٹ پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

برائوو کے گانے پر دھونی کی بیٹی جھومنے لگی

ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، بیٹسمین سریش رائنا سمیت دیگر کرکٹرز کے بچوں نے ڈیرن برائوو کے گانے چیمپئن پر جھوم اٹھے اور جم کر ڈانس کیا ۔

مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی زیوا کو ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ، گانے چیمپئن اور بچی کے ڈانس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے ،اس ویڈیو کو چند دن قبل بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا ہے ۔

تازہ ترین