• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ کیس گواہ کے منحرف ہونے سے فرق نہیں پڑتا، اے ڈی خواجہ

نقیب اللہ کیس گواہ کے منحرف ہونے سے فرق نہیں پڑتا، اے ڈی خواجہ

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے لیے 30 سے 35ارب روپے درکار ہیں، نقیب اللہ قتل کیس میں گواہ کے منحرف ہونے پر انہوں نے کہا کہ پولیس کے ایک گواہ کے منحرف ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، دولڑکے عینی شاہد ہیں جو نقیب کے ساتھ تھے، پہلی بار پولیس نے نقیب کیس میں اپنے ہی ایک افسر کے خلاف تحقیقات کی ہیں۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کورنگی ایسوسی ایشن میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھبیس ہزار پولیس فورس کی این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کر کے مکمل شفافیت سے بھرتی ہوئی ، دو سال میں کراچی ٹریفک پولیس کو بائیس سو سے بڑھا کر ساڑھے سات ہزار کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے کے لیے 30 سے 35ارب روپے خرچ کرنے ہوں گے، لاہور میں سیف سٹی پروجیکٹ پر15 ارب روپے خرچ کرکے10 ہزار کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

اے ڈی خواجہ نے مزید کہا کہ رواں سال پولیس کی کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی، ہر تھانے میں رپورٹنگ روم بنائے ہیں جہاں کیمرہ لگایا گیا ہے ، اگر کوئی پولیس اہلکار کسی شخص سے زیادتی کرے تو اسکی ریکارڈنگ سے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

تازہ ترین