• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد کا شکار نوجوان کی گرفتاری کیخلاف اہل علاقہ کا تھا نہ نیو ملتان پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، دھرنا

ملتان (سٹاف رپورٹر) تشدد کا شکار ہونے والے نوجوان کی گرفتاری اور مقدمہ کے اندراج کیخلاف اہل علاقہ نےتھا نہ نیو ملتان پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا، حسن آباد کے رہائشی 16سالہ خلیل احمد کو معمولی تلخ کلامی پر عارف اور اس کے ساتھیوں نے ڈنڈوں کے وار کرکے زخمی کردیاتھا ، پولیس نے متاثرہ شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حسن آباد نمبر ایک کی سڑک بند کر دی اور نوجوان کی رہائی کا مطالبہ کیا ، خلیل احمد کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف تشد د کی شکایت درج کروائی گئی تھی لیکن پولیس ملزمان سے سازباز ہوکر ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکے بیٹا کو گرفتار کرلیا ہے ،تا ہم متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے احتجاج رات گئے ختم کردیا۔
تازہ ترین