• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ علیل ہوگئے اور وہ کئی گھنٹے تک اسپتال میں رہے۔طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ قومی اسمبلی میں آئے انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بارے میں رپورٹ پیش کی انہوں نے کہا کہ اس پراظہار خیال بعد میں کروں گا تاہم یہ بات میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے چار سال کے اندر تین سو اٹھارہ ارب روپے کی رقم واپس کرائی یہ کریڈٹ پی اے سی کے تمام ارکان کو جاتا ہےجس کے بعد انہوں نے رپورٹ پیش کرنے کےلئے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
تازہ ترین