• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہر بھجن سنگھ کی بھارتی بورڈ پر سخت تنقید

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے دے اینڈ ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں آسٹریلیا کے ساتھ رواں برس ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کیا ۔

میڈیار پورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کھلاڑی ابھی پنک بال سے کھیلنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

بھارت کے مایہ ناز اسپنر ہربھجن سنگھ اس فیصلے کے بعد کرکٹ بورڈ پر برس پڑے اور کہا کہ پنک بال سے ڈے اینڈ ٹیسٹ میچ ایک دلچسپ فارمیٹ ہے سمجھ سے باہر کہ بھارتی بورڈ نے کیوں انکار کیا ہے ، بھارت بورڈ نے انکار کرکے اچھا نہیں کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کھلاڑی انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں تو کھیلنے کا چیلنج قبول کرتے ہیں اسی طرح وہ پنک بال سے کھیلنے کا بھی چیلنج قبول کر سکتے ہیں ۔

تازہ ترین