کراچی(اسٹاف رپورٹر) اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے درج مقدمات میں متحدہ قائد الطاف حسین ودیگر رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کردیئے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما اور نامزد میئر وسیم اختر کی 4مقدمات میں عبوری ضمانت میں 22 فروری کے لیے توسیع کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر مفرور رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک مرتبہ پھر جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ۔