راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) آرپی او محمد وصال فخرسلطان نےراولپنڈی شہرمیں دوران رمضان ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا ۔ آرپی او نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بلال افتخار کو لیٹر آف ایڈوائس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ راولپنڈی شہر میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر کریں اور بالخصوص افطار کے اوقات میں کسی مقام پر ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے ۔سی ٹی او راولپنڈی کو ایک ہفتہ کا وقت دیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی نے حکم دیا کہ وہ دیگر متعلقہ اداروں سے ملکر اپنی تمام توجہ شہر میں ٹریفک کو بہتر کرنے پر دیں۔