راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نواز کو ضلعی ریٹرننگ افسر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57راولپنڈی ایک کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی قمر سلطان کو ریٹرنگ افسر، حلقہ این اے 58راولپنڈی (2)کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجر خان طارق خورشید خواجہ، حلقہ این اے 59راولپنڈی(3 )کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی شہباز اختر راجہ، حلقہ این اے 60راولپنڈی (4)کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حسنین اظہر شاہ، حلقہ این اے 61راولپنڈی (5)کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر، حلقہ این اے 62راولپنڈی (6)کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد اجمل خان راجہ اور حلقہ این اے 63راولپنڈی (7)کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا سید نوید رضا بخاری کو ریٹرنگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔