• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف مختلف علاقوں میں احتجاج

 کراچی: بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف مختلف علاقوں میں احتجاج

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف سحری کے وقت احتجاج کیا گیا،شہری سراپا احتجاج بن گئے، سڑکوں پر ٹائر جلائے، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، سڑکیں بلاک کردیں۔

کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار روز سے علاقے کی بجلی منقطع ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب کوئی جواب نہیں دیا جارہا ہے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دو گھنٹے سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے سڑک کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔

ناظم آباد نمبر دو میں پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹائر جلاکر سڑک بلاک کر دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2ہفتوں سے زیادہ ہوگئے ہیں پانی کی فراہمی معطل ہے۔

 کراچی: بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف مختلف علاقوں میں احتجاج

احتجاج کے باعث ناظم آباد سے شیرشاہ جانے اور آنے والے روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

ادھر کراچی کے علاقے بہار کالونی میں واٹر پمپنگ اسٹیشن کے قریب علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پمپنگ اسٹیشن سے علاقے کے لوگوں کو پانی نہیں دیا جارہا جبکہ لیاری پولیس واٹر مافیہ کی سرپرستی کررہی ہے۔

چاکیواڑہ پولیس نے احتجاج کرنے پر مظاہرین پر تشدد کیا۔

پولیس نے مظاہرے کی کوریج کرنے والےجیو نیوز کے رپورٹر جواد شعیب کا موبائل فون چھین لیا تاہم بعد میں اعلیٰ پولیس افسر کی مداخلت پر فون واپس کردیا گیا۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس واٹر مافیا کی سرپرستی کررہی ہے۔

تازہ ترین