• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں بلدیاتی خدمات انجام دے رہے ہیں، معید انور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بلدیاتی خدمات اپنا دینی فریضہ سمجھ کر انجام دی جارہی ہیں، مساجد کے اطراف صفائی و ستھرائی، روشنی و دیگر بلدیاتی سہولیات یقینی بنانے کیلئے دورے کرکے اپنی زیر نگرانی امور یقینی بنا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات گئے تک بلدیہ شرقی کی مختلف مساجد کے دورے کے دوران بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ شرقی کی جانب سے تمام مساجد کے منتظمین سے مشاورت کے بعد سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت ہنگامی بنیادوں پر روشنی و دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے، اس موقع پر چیئرمین معید انور نے بلدیہ شرقی کی جامع مساجد بالخصوص فیضان مدینہ، بیت المکرم و دیگر مساجد کے دورے کے دوران اطراف میں روشنی و دیگر بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں مساجد کے اطراف خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں بالخصوص روشنی کے حوالے سے نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ اس سلسلے میں جو بھی شکایات موصول ہوں اسے بروقت حل کیا جائے بالخصوص شکایتی مراکز پر موصول شدہ شکایات سے نبرد آززما ہونے کیلئے ٹھوس انتظامات یقینی بنائے جائیں، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر ایس ای ایسٹ طارق مغل، ایکسی این ایم اینڈ ای مبین شیخ، متعلقہ یوسیز کے نمائندگان موجود تھے۔
تازہ ترین