• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،اورنگزیب مہمند

پشاور(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر اورنگزیب خان مہمند نے کہا ہے کہ عمران زرداری اور نواز شریف کی مفادات کی جنگ سے ملک بحران سے دوچار ہو چکا ہے جبکہ عوام کے مسائل و مشکلات بڑھتے جا رہے ہیں اس وقت پرویز مشرف ہی وہ واحد سیاستدان ہیں جو پہلے پاکستان کے پروگرام کو عملی شکل دے کر ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں انہوں نے پشاور میں پارٹی کے پراونشل سیکرٹریٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور سینکڑوں کارکنوں کی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں رہنمائوں و سینکڑوں کارکنوں کی شمولیت کو آل پاکستان مسلم لیگ کی بہت بڑی کامیابی اورمشرف پر اعتماد کا مظہر ہے ۔
تازہ ترین