پشاور(سٹی رپورٹر) جسم کی ٹھنڈک اور مرغن اشیاء کے توڑ کیلئے پشاور میں شہری فالودے کا استعمال کرتے ہیں، افطاری کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد چوک یادگار کا رخ کرتی ہے جہاں پر واقع فالودے کی معروف دکان پر وہ قلفی اور فالودہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سڑک کے کنارے ان افراد میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں ۔ افطاری کے بعد لوگ فیملی کیساتھ کھیر ‘ آئس کریم اور دیگر اجزاء سے تیار فالودہ کھانے کیلئے اور یہ رش سحری تک لگا رہتا ہے ۔