• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت میں مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط

 اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدرنوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران رہنما (ن) لیگی مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔ مائزہ حمید کا موبائل کمرہ عدالت میں استعمال کرنے کے باعث ضبط کیا گیا جو ممنوع ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف اپنا بیان ریکارڈ کرارہے تھے کہ اس دوران بجلی غائب ہوگئی جب کہ پنکھے بھی بند ہوگئے جس کے باعث کمرہ عدالت میں ہل چل سی مچ گئی۔
تازہ ترین