• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کی اپوزیشن جماعتوں نے آرڈر 2018ء اور ٹیکسوں کا نفاذ مسترد کردیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) گلگت بلتستان کی اپوزیشن جماعتوں نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء اور ٹیکسوں کے مجوزہ نفاذ کو مسترد کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر محمد شفیع ایم ایل اے کی قیادت میں گلگت بلتستان کی جماعتوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس تک احتجاجی ریلی نکالی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے جمع ہوئے اور گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کی ممکنہ منظوری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں کاچو امتیاز، نواز خان ناجی ایم ایل اے بلاورستان نیشنل فرنٹ، راجہ جہانزیب ایم ایل اے پاکستان تحریک انصاف جی بی اور کرنل (ر) عبید محمد جاوید ایم ایل اے پی پی پی جی بی شامل تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی کی اور گلگت بلتستان آرڈر 2018ء اور غیر آئینی ٹیکسوں کے نفاذ کو مسترد کیا۔ مظاہرین بعدازاں پارلیمنٹ ہائوس تک گئے اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
تازہ ترین