• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے قبل حسن علی انجری کا شکار

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل کرکٹر حسن علی انجری کا شکار ہوگئے ہیں،وہ دو روزہ وارم اپ میچ میں زخمی ہوئے تھے۔

حسن علی کے ہاتھ میں تین ٹانکے لگائے گئے ہیں، ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کے مطابق فاسٹ بولر آج ٹریننگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

فزیو تھراپسٹ نے بتایا کہ حسن علی پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے ہیں،صورت حال مانیٹرکی جا رہی ہے۔

فزیوتھراپسٹ کے مطابق محمد عامر کی فٹنس میں کافی بہتری آئی ہے اور وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

تازہ ترین