• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی وفد کی عالمی بینک سے بات چیت، سندھ طاس کا معاملہ اٹھایا

پاکستانی وفد کی عالمی بینک سے بات چیت، سندھ طاس کا معاملہ اٹھایا

پاکستانی وفد نے عالمی بینک کے ساتھ بات چیت میں بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہے اور پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بات چیت میں سندھ طاس معاہدے کے دائرے میں رہتے ہوئے مسئلے کے پُرامن حل کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تین روزہ بات چیت کا سلسلہ آج سے شروع ہوا ہے۔

پاکستان کے چار رکنی وفد کی قیادت اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کررہے ہیں، عالمی بینک کے سربراہ اور حکام سے ملاقات میں بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، کشن گنگا، رتلے اوردیگر 12 منصوبوں کی تعمیر پر بات چیت کی جائے گی۔

عالمی بینک سے معاہدے کے ضامن کی حیثیت سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان عالمی بینک کے مطابق سندھ طاس معاہدہ ایک انتہائی اہم بین الاقوامی سمجھوتہ ہے جو پانی کی مینجمنٹ سے متعلق موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور بھارت کو تعاون کا موثر فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین