• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگیوں کا اتحاد ضروری اور خوش آئند ہے، شجاعت،پرویز الٰہی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ مسلم لیگیوں کے اتحاد اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ مسلم لیگیوں کا اتحاد ضروری اور خوش آئند ہےآئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ بھرپور حصہ لے گی اس سلسلے میں سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کروانے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم ایسا ہونا چاہئے جس پر کسی سیاسی جماعت کو اعتراض نہ ہو جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا غیر متنازعہ شخصیت ہونا بھی نہایت ضروری ہے۔
تازہ ترین