• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کیلئے پاکستان کی ہر رائے کو سنجیدگی سے لیا جائیگا،بھارتی وزیر دفاع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )بھارتی وزیر دفاع نرمالا سیتا رامن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی حکام کی امن کی چاہت کے لیے ہر رائے کو سنجیدگی سے لے گا،بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی پوری طرح پاسداری کی جائیگی۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے لیے کسی بھی رائے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ بھارتی وزیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اپریل میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشمیر تنازع کے امن کے ساتھ حل پر جامع اور معنی خیز مذاکرات کا کہا تھا۔ بھارتی وزیر دفاع نے رمضان کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر میں سیز فائر معاہدے کے ساتھ کھڑے رہنے کے سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ وزارت دفاع ہوم منسٹری کی بھارت کی جانب سے کیے گئے اعلان کی پوری طرح سے پاسداری کرے گا،ان کا یہ بیان ورکنگ باؤنڈری پر دو روز قبل بھارتی جارحیت کے بعد سامنے آیا جس کے نتیجے میں 4شہری جاں بحق ہوئے تھے۔
تازہ ترین