• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کے مزید 1915طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف کی تقسیم لیپ ٹاپ سکیم 2018 کے چوتھے مرحلے کی تقریب کاانعقادگورنمنٹ وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی میں ہوا، جس میں راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مختلف تعلیمی اداروں کے ہونہار طلبہ و طالبات کو ان کی محنتوں کی ستائش کی غرض سے لیپ ٹاپ دیئے گئے ۔ تقریب میں بورڈ اوریونیورسٹی میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے علاوہ وہ طلباء جن کے نمبر1000سے زیادہ تھے کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ ضلع راولپنڈی کے میٹرک اور ایف اے کے809طلبہ و طالبات، ضلع جہلم کے195، ضلع چکوال کے 499طلبہ و طالبات، جبکہ انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا کے209اورفاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی کی203طالبات کو اس سکیم سے مستفید ہونے کا موقع ملا،جن کی مجموعی تعداد1915تھی۔مہمان خصوصی ایم این اے ملک ابرار احمد تھے ۔ اے ڈی سی جی رائو عاطف، ایڈیشنل ڈی پی آئی کالجز لاہور، چوہدری جہانگیراحمد ، ڈائریکٹرکالج راولپنڈی ملک اصغر اور ڈپٹی ڈائریکٹرشیراحمد ستی نے بھی شرکت کی۔ وقار النساء کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سائرہ مفتی نے طالب علموں کو اس جدید سہولت کے مثبت استعمال کی نصیحت کی۔ ملک ابرار نے کہاکہ تعلیم حاصل کئے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبے میں تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ محنت کرنے والوں کو صلہ ضرور ملتاہے۔
تازہ ترین