• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیخلاف 10ڈائوننگ اسٹریٹ کے سامنے بھوک ہڑتال کریگی

لندن (پ ر) ایم کیوایم نے الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر اور بیانات پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر نشر اور شائع کرنے پر عائد پابندی کے خلاف برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے دو روزہ بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت کنوینر ندیم نصرت نے کی۔ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پیر 15 فروری اور منگل 16 فروری کو دارالحکومت لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈائوننگ اسٹریٹ کے سامنے بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ بھوک ہڑتال مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین