• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی، پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے،متعدد ملزمان گرفتار

گھوٹکی(نامہ نگار)ايس ايس پی گھوٹکی کامران نواز پنجہوتا کی ہدایت پر گھوٹکی پولیس کی مجرموں کے خلاف کارروائیاں،گھوٹکی پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے، سنگین مقدمات میں مطلوب 2 روپوش اور فحاشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران 2 مرد اور ایک خاتون سمیت 8 افراد گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او عبدالمجید آرائیں نے پولیس نفری کے ہمراہ گھوٹکی سٹی میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں ارشد عزیز ولد عزیزاللہ کولاچی، نذیر ولد عبدالمجيد کولاچی، مسمات فظا زوجہ طارق مغل اور دیگر شامل ہیں جبکہ دوسری کارروائی میں ڈہرکی پولیس نے اطلاعات پر 2 مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 2 روپوش ملزمان گرفتار کر لیےگرفتار ملزمان کے نام جسکانی ولد وریام کونبھر ، عبدالرحمان ولد گل خان کونبھر شامل ہیں گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین