• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجر شناخت دینے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا،حکیم سید جمیل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مجلس عمل اہلسنت و جماعت پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری حکیم سید جمیل احمد فاروقی نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں مہاجر شناخت دینے والوں نے حیدرآباد کے عوام کو مسائل اور احساس محرومی، بے روزگاری، نفرتوں خود کشیوں کے علاوہ 35 برس میں کچھ نہیں دیا اسی طرح دیہی علاقوں میں حکمرانوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ لہذا پاکستانی قوم کو اب بھی آنکھیں کھول لینا چاہئے اور ایسے لوگوں کو یکسر 2018 ءکے الیکشن میں مسترد کردیں جو ان کے حقوق پر اور انہیں بنیادی سہولتوں سے محروم کرکے مالی مفادات اور اپنے مذموم مقاصد حاصل کررہے ہیں۔
تازہ ترین