• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایم اے شبقدر کی نومنتخب کابینہ ملازمین کے توقعات پر پورا اترے گی، ملک نوید

پشاور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن شبقدر کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی کابینہ میونسپل ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ۔ فیڈریشن کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، سرپرست اعلیٰ جاوید چارسدہ، منیر خان صدر، جنرل سیکرٹری امان خان ہوتی مردان، اختیر منیر صدر، حکم جنرل سیکرٹری ڈبلیو ایس ایس پی مردان، حاجی شمشیر خان صدر، سوار جنرل سیکرٹری تحت بھائی ، امزر خان صدر، جہانزیب جنرل سیکرٹری ڈبلیو ایس ایس پی بنوں سید نورجمال شاہ صدر تنگی، ظہیر شیخ جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد، اشتیاق احمد صدر مانسہر، ممتاز خان صدر اوگی، بخت کرم خان صدر ، جنرل سیکرٹری رسول خان مینگورہ نے کہاکہ ٹی ایم اے شبقدر کے نومنتخب چیئرمین خالد ، صدر داؤد جان، جنرل عین اللہ خان اور ان کی کابینہ کے دیگر ممبران سے توقع ہے کہ وہ میونسپل ملازمین کے مسائل کے حل کوئی کسر نہیں چھوڑینگے اور ملازمین کے اتفاق واتحاد میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔
تازہ ترین