• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارک سپنسر نے2022تک 100سٹورز بند کرنے کافیصلہ کرلیا

لندن( پی اے ) برطانیہ کے معروف چین سٹور مارک اینڈ سپنسرنے گزشتہ روز 2022تک 100سٹورز بند کرنے کااعلان کردیا،ادارے کے مالکان نے ادارے کی تنظیم نو کا کام بھی تیزتر کرنے کااعلان کیاہے اور اسے ادارے کے مستقبل کیلئے اہم قرار دیاہے، مارک اینڈ سپنسر نے اپنے جن 100سٹورز کوبند کرنے کااعلان کی ہے ان میں سے 21 پہلے ہی بند کئے جاچکے ہیں جبکہ اب مزید 14سٹورز بند کرنے کیلئے ان کے مقامات کااعلان کیاگیا ہےسٹورز بند کرنے کایہ فیصلہ نومبر2016میں ادارے کی تنظیم نو کے منصوبے کاحصہ ہے۔مارک اینڈ سپنسر اپنی ایک تہائی فروخت آن لائن پر لانے اوربہتر مقامات پر ملبوسات اورگھریلو استعمال کی اشیا کے بڑے سٹورز قائم کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ادارے کے ڈائریکٹر ریٹیل آپریشنز ساچا برینڈجی نے کہا کہ سٹورز بند کرنا آسان نہیں ہے لیکن مارک اینڈ سپنسر کے مستقبل کیلئے ایسا کرنا بہت ضروری ہے انھوں نے کہا کہ جہاں جہاں سٹورز بند کئے گئے ہیں شاپنگ کرنے والے دوسرے قریبی سٹورز پر منتقل ہوگئے ہیں ۔معروف ریٹیلر آرچی نارمن نے گزشتہ سال مارک اینڈ سپنسر کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالاتھا انھوں نے کہا تبدیلیاں تیز تر کرنے کاوعدہ کیا ۔
تازہ ترین