لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ محکمہ ہائیرایجوکیشن نے موجودہ دورحکومت میں انقلابی اقدامات کئےہیں۔موجودہ حکومت نے اعلی تعلیم کے شعبہ میں اساتذہ اور طلبہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جس سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منسٹر بلاک سول سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے الوداعی ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائیرایجوکیشن میں پہلی مرتبہ اساتذہ اور دیگر افراد کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ موجودہ حکومت نے کالج اساتذہ کا سروس ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا۔جبکہ کامرس ونگ کے کنٹریکٹ شدہ اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر تعینات کیا۔