• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ سال میں تعلیم کے مختلف شعبوں میں زبردست ترقی ہوئی،انجینئر بلیغ الرحمان

اسلام آباد ( وقائع نگار) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران تعلیم کے مختلف شعبوں میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔ فیڈرل بورڈ کو مثالی بورڈ بنا دیا گیا ہے۔ تعلیم کے فنڈ میں زبردست اضافہ اور نصاب میں اہم تبدیلیاں کی گئیں۔ چیئرمین بورڈ اور عملہ اس پر تعریف کا مستحق ہے۔ وہ یہاں فیڈرل بورڈ کے زیراہتمام نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنیوالوں میں انعامات تقسیم کرنیکی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اکرام علی نے کہا کہ فیڈرل بورڈ میں امتحانات‘ داخلوں اور پیپر چیکنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پہلی سے لیکر آٹھویں جماعت تک نصاب تعلیم میں جدید خطوط پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
تازہ ترین