• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس سردار سرفرازڈوگر نے تھانہ صدر اٹک کے مقدمہ قتل میں عمر قید پانے والے نوجوان کو بری کردیا۔ملزم محمد احمد اور اس کے والد سید جمیل کی پیروی سردار عصمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کی۔جن کے خلاف محمد ادریس نے اپنے بیٹے نعمان کے قتل اور دوسرے بیٹےکو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔جس پر ماتحت عدالت نے سزا کا حکم سنایا تھا۔دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شہزاد احمد خان نے خیانت مجرمانہ کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ،مقدمہ میں گرفتار ملزم قربان علی شاہ کے کونسل عمر اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مدعی مقدمہ عابد حیدر پہلے ہی رقم واپس لے چکا ہے جس کا ثبوت بھی موجود ہے مدعی نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے پلاٹ کا جھانسہ دے کر اس کی 55لاکھ کی رقم ہڑپ کر لی جو واپس لینے کے باوجود ان کے موکل کیخلا ف پولیس سے ملی بھگت کرتے ہوئے بے بنیاد مقدمہ درج کروا دیا ۔
تازہ ترین