• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی خواہش پر بھارت کے سابق آرمی چیف کا شمالی کوریا کا دورہ

کراچی(رپورٹ جاوید رشید) امریکہ کے کہنے پر بھارت نے اپنے سابق آرمی چیف کو شمالی کوریا بھیج کر ایٹمی معاملات کو بہتر طور پر نمٹانے کے لئے خفیہ دورے پر امریکی حلقوں میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ شمالی کوریا جن ایٹمی صلاحیتوں سے دستبردار ہوگا امریکہ بھارت کو یہ صلاحیت منتقل کرنے کی حمایت کرے گا۔ کہا جارہا ہے کہ بھارتی قیادت نے من پسند سابق بھارتی آرمی چیف کو بھیجوا کر شمالی کوریا کے ایٹمی معاملات پر بات چیت کرلی ہے۔کہا جارہا ہے شمالی کوریا اس حوالے سےبھارت کے ساتھ بہت جلد معاملات طے کرنے جارہا ہے۔
تازہ ترین