• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک نے کشن گنگا ڈیم پر پاکستانی تحفظات ناکافی قرار دیدیئے

عالمی بینک نے کشن گنگا ڈیم پر پاکستانی تحفظات ناکافی قرار دیدیئے

اسلام آباد (جنگ نیوز / مانیٹرنگ سیل )عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدے اور کشن گنگا ہائیڈرو منصوبے پر پاکستانی تحفظات کو ناکافی قرار دے دیااور پاکستانی وفد کی عالمی بینک کے حکام سے ملاقات تنازع طے کرنے کیلئے کسی طریقہ کار پر اتفاق رائے بغیر ختم ہوئی ۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ملاقات پاکستان کی درخواست پر ہوئی ، معا ملے میں بینک کا کردار محدود ہے ۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزیوں پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے عالمی بینک کے صدر اور دیگر حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کے تحفظا ت سےآگاہ کیا۔پاکستانی وفد نے معاہدے کے ضامن کی حیثیت سے عالمی بینک سے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بات چیت میں سندھ طاس معاہدے کے دائرے میں رہتے ہوئے مسئلے کے پُرامن حل کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن پاکستانی وفد سے ملاقات تنازع کے حل کیلئے کسی طریقہ کار پر اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگئی۔عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدے اور کشن گنگا ہائیڈرو منصوبے پر پاکستان کی شکایات کو ناکافی قرار دے دیا جب کہ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ تنازعات اور اختلافات پر عالمی بینک کا کردار انتہائی محدود ہے۔

تازہ ترین