• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارووال، بھکر سے ن لیگ کے 5ارکان اسمبلی عمران خان کے قافلے میں شامل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ/مانیٹرنگ سیل) انتخابات قریب آتے ہی مسلم لیگ( ن) کی وکٹیں تیزی سے گرنے کا سلسلہ جاری ہے، نارووال اور بھکر سے مسلم لیگ(ن) کے 5 ارکان اسمبلی نواز شریف کا ساتھ چھوڑ کر عمران خان کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ نارووال سے میاں رشید، اویس قاسم ،بھکر سے افضل ڈھانڈلہ ،غضنفر چھینہ ،عامر شہانی نےشمولیت کا اعلان کیا ، نا ر و و ا ل سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد رشیداور رکن صوبائی اسمبلی اویس قاسم پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ بھکر سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی وفا قی پا رلیما نی سیکر ٹری برائے داخلہ ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ اورارکان صوبائی اسمبلی عامر عنایت شہانی اور غضنفر عباس چھینہ کپتان کے کھلاڑ ی بن گئے۔لیگی ارکان اسمبلی نے بنی گالا میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ مسلم لیگ ن بھکر کے صدر سابق سینیٹر ظفراللہ خان ڈھانڈلہ کے بھائی ہیں ، گزشتہ الیکشن میں تینوں امیدواروں نے آزاد حیثییت سے سیٹیں جیتیں اور بعد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
تازہ ترین