• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹر فیول بھروانے چلا گیا ،شہباز شریف کو 25منٹ اسٹیڈیم کے کمرے میں انتظار کرنا پڑا

سرگودھا(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے دورہ کے دوران ان کی واپسی کے موقعہ پر اس وقت انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب وزیر اعلیٰ لاہور واپس جانے کے لئے ہیلی پیڈ پر پہنچے تو وہاں پر ہیلی کاپٹر مو جو د نہ تھا موقعہ پر مو جو د عملہ نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو بتا یا کہ ہیلی کاپٹر فیول ختم ہو جانے کے باعث پٹرول ڈلوانے پی اے ایف سرگودھا گیا ہو ا ہے جس پر وزیر اعلیٰ سخت سیکورٹی میں اپنے سکواڈ کے ہمراہ واپس سپورٹس اسٹیڈیم ساہیوال پہنچ گئے اس دوران پولیس اور انتظامی افسران واپس گھر و ں کو جارہے تھے۔
تازہ ترین