• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈمپر جلادیا گیا

کراچی: حادثے میںموٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈمپر جلادیا گیا

کراچی میں ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار ڈمپر کو آگ لگادی۔

واقع پیش آیا کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے فلائی اوور پر جہاں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہے۔

حادثہ ہوتے ہی لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے حادثے کے ذمے دار ڈمپر کو آگ لگا دی ،فائربریگیڈ کی ایک گاڑی جائے حادثہ پر پہنچی جس نے ڈمپر میں لگی آگ بجھائی۔

آگ بجھنے کے بعد فلائی اوور کو کھول دیا گیا، اسے سے قبل ڈمپر ڈرائیور حادثہ ہونے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت معشوق علی کے نام سے ہوئی ہے ۔

تازہ ترین