• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال کےدواضلاع نہ بنا کر عوام کو دھوکہ دیاگیا ،سلیم خان

پشاور(خبرنگار)پیپلزپارٹی چترال کے ایم پی اے سلیم خان نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے چترال کودواضلاع میں تقسیم کرنے کے اعلان کوعملی شکل نہ دے کرچترالی عوام کیساتھ دھوکہ کیاہے ،عوام کیساتھ دھوکہ کرکے یہ لوگ صادق اورامین نہیں رہے الیکشن کمیشن انہیں نااہل قراردے جبکہ اس کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے ۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8نومبر2017 ءکوتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے اپنے دورہ میں چترال کودواضلاع میں تقسیم کااعلان کیا تھا اور تین دن کے اندراس کوعملی جامہ پہنا نے کا وعدہ کیاتھاتاہم 6ماہ سے گزرنے کے باوجودبھی اس پرعملدرآمدنہیں ہواجس کی وجہ سے چترالی عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ چترالی عوام کیساتھ دھوکہ کرکے عمران خان اورپرویزخٹک صادق اورآمین نہیں رہیں اس لئے الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان دونوں کونااہل قراردے جبکہ ہم بھی عمران خان اوروزیراعلیٰ کے خلاف 419اور420کے تحت مقدمات درج کریں گے ۔
تازہ ترین