• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،تجاوزات کی بھرمارنے شہریوں کی زندگی تنگ کردی ہے ،بس ایسوسی ایشن

کوئٹہ(پ ر)متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی اخترجان کاکڑ محمداسحق بازئی ٗ شیر احمد بلوچ ٗ ملک ضمیر شاہوانی ٗ اقبال جتک اورعالم خان کاکڑ نے اپنے بیان میں شہر میں تجاوزات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ روزبروز شہریوں کی زندگی تنگ ہوتی جارہی ہے کوئٹہ کیلئے باربار کثیر رقم ملنے کے باوجود تاحال عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا انہوںنے کہاکہ کوئٹہ کی ازسرنو منصوبہ بندی کے بغیر تمام اقدامات غیر معیاری اور غیر موثر ہیں جس کا اثر براہ راست غریب عوام پر پڑرہاہے انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور تمام سگنل کودرست اوربحال کیاجائے اور تجاوزات کے خاتمے کے انتظامات کئے جائیں۔
تازہ ترین