• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،محکمہ تعلیم چکوال کے 118ملازمین کو مستقل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی اور جسٹس مرزا وقاص رئوف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محکمہ تعلیم چکوال کے 118ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات تیار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔اظہر وغیرہ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ انھیں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے مستقل کرنے کا حکم دیا تو انھیں فارغ کردیا گیا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد عباسی نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیاکہ جس پروگرام میں درخواست گزاروں کوبھرتی کیا گیا تھا وہ ختم کردیا گیا تھا اس کی جگہ دوسرا پروگرام شروع کیا گیا تھا۔جس پر عدالت نے احکامات طلب کئے تو پتہ چلا کہ سنگل بنچ کےحکم کے بعد پروگرام ختم کرنے کا حکم جاری کیاگیا تھاجس کا ڈویژن بنچ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزاروں کو کل مستقل کرنےکےاحکامات جاری کئے جائیں اور آئندہ سماعت پیر کوپیش کئے جائیں۔
تازہ ترین