• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو 30 مئی کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ، عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو 30 مئی کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو 30 مئی کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے.لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے عدلیہ مخالف تقاریر اور احتجاج پر درخواستوں پر سماعت کی. فل بنچ نے استفسار کیا کہ کیا احسن اقبال عدالت آئے ہیں جس پر ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیر داخلہ سعودی عرب ہیں، آیندہ سماعت پر عدالت پیش ہو جائیں گے۔ فل بنچ نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا احسن اقبال رات کو سوئے اور صبح اچانک عمرے پر چلے گئےاحسن اقبال کب پیش ہوں گے یہ بتائیں۔

تازہ ترین