• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس، عمران خان کو عدالت حاضری سے استثنیٰ مل گیا

پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس، عمران خان کو عدالت حاضری سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت میں جمعرات کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔جمعرات کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت جج کوثر عباس زیدی نے کی۔ عمران خان کی بریت کی درخواست پر دلائل ہونا تھے تاہم چئیرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، عدالت تاریخ بعد میں دے گی۔

تازہ ترین