• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی نارووال میں مخالفین پر سخت تنقید

وزیراعلیٰ پنجاب کی نارووال میں مخالفین پر سخت تنقید

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نارووال میں مخالفین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک نیا اسپتال نہیں بنایا، پشاور کا حلیہ بگاڑ دیا۔

شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریف چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ زرداری صاحب نے سندھ کا بیڑا غرق کردیا، کراچی کو کرچی کرچی کردیا، اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کی، مجھے شوباز شریف کہنے والے کس منہ سے بات کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان انہیں خطرناک آدمی کہتے ہیں، وہ خطرناک آدمی ہیں، ہرضلع میں یتیموں اوربیواؤں کے لیے اسپتال بناتے ہیں۔

شہباز شریف نے رینجرز کے شہید اہلکار شاہد منہاس کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت کی اور 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

تازہ ترین