راولپنڈی ( نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے ابھی تو شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ، شریف برادران کیخلاف نندی پور ،آشیانہ ہائوسنگ ،قائداعظم سولر کے کرپشن کیسز بھی سامنے آنے ہیں ،15دنوں میں نیب کافیصلہ آئیگا اور شاہدخاقان عباسی ایل این جی کیس میں جیل جائینگے، نوازتم چور،لٹیرے ، ڈاکو ، عدلیہ مخالف کام کررہے ہو، مریم نے کہا لندن فلیٹس حسن، حسین کے ہیں ،وہ کس کے بیٹے ہیں؟انہوں نے کہا نوازشریف تم چور،لٹیرے اور ڈاکوہو،تم عدلیہ مخالف کام کررہے ہو،مریم نواز نے کہا لندن فلیٹس حسن اور حسین کے ہیں بتایاجائے وہ کس کے بیٹے ہیں ،کسی پینٹر کی اولاد نہیں ہیں،ایک سیٹ کا طعنہ دینے والے نواز شریف دیکھ لیں اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئندہ اسمبلی میں دوبارہ ایک موثر عوامی آواز بن کر جائوں گا لیکن وہ نہیں ہونگے ،آنیوالے چند دنوں میں نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت کا اہم فیصلہ آنیوالا ہے ، جو یہ سمجھتے ہیں کہ عدالتی فیصلے پر عوامی سمندر امڈ آئیگا وہ دن میں خواب دیکھ رہے ہیں، سی پیک میں بھی بہت چوری ہوئی ،جس طرح چین میں 440شخصیات کو کرپشن پر سزائیں دی گئی ہیں ایسے ہی پاکستان میں کرپشن پر سزائیں ہو تو معاملات ٹھیک ہوجائینگے ،جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہوسکتی ، چور اور بے ایمان قیادت کبھی بھی عوام کی خدمت نہیں کرسکتی،میں عاشق رسول ہوں ، ختم نبوت پر میری جان بھی قربان ہے ، جمعہ کو لال حویلی کے باہر انتخابی مہم کے آغاز پر جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا حسد ،کینہ کی سیاست کرنیوالے نام نہاد مفاد پرستوں نے راولپنڈی کی مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال ،صدر میں گرلز کالج اور شیخ رشید ایکسپریس وے جیسے عوامی خدمت کے منصوبوں کو بند کر دیا جس پر میں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور سپریم کورٹ نے 15دنوں میں جواب طلب کیا ہے۔