کراچی (این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 65سالگرہ کے موقع پر 19فروری دنیا کے پانچ براعظموں کے مختلف120 ممالک کے شہروں میں کیک کاٹ کر ڈاکٹر طاہر القادری درازی عمر اور صحت کیلئے شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گئے ۔پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستان تمام شہروں ،دہیاتوں میں قائد انقلاب کی سیاسی ،سماجی،مذہبی،دینی،قانونی،عالمی امن کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینارز کا انعقاد ہو گا۔جبکہ مختلف شہروں میں بکروں کے صدقے اور ہسپتالوں میں مریضوں میں مٹھائیاں ،فروٹس اور پھولوں کے گلدستے تقسیم کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کا مرکزی سیمینار دی ریفارمر ڈویثرنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں ہو گاجس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گی۔19فروری پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان قائد کی سالگرہ کے موقع پر خون کے عطیات بھی دیں گے۔