راولپنڈی(صباح نیوز) ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ بنوانے والے 7افغان با شندوں کو چھاپہ مار کر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ برآمد کر لئے جبکہ 2ملزم فرار ہوگئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے افغان شہریوں کی شناخت ظفرخان، شیر علی خان، مومن خان،گل مرجان خان، گل رحمٰن خان، ظاہر خان، عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی ہے، ان کے قبضے سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پربنائے گئے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔