• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ( جنگ نیوز) کرکٹ میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا ،سری لنکا میں ’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش پکڑی گئی۔ برطانوی اخباردی ٹیلی گراف کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گال اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف نے سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پچھلے برس نومبر میں ہونے والے میچ کے لیے وکٹ فکسنگ کی یقین دہانی کروائی۔ رپورٹ کے مطابق اس سازش میں سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس اور گال اسٹیڈیم کا اسسٹنٹ مینیجر تھرانگا اندیکا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس ممبئی کی جانب سے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

تازہ ترین