• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل درانی کی طلبی بروقت اور درست فیصلہ ہے،شاہ محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نےکہاہےکہ ملکی مفادات افرادسےبالاترہیں‘ملکی سالمیت وخودمختاری سب پر فوقیت رکھتی ہے‘جنرل درانی کی جی ایچ کیو میں 28 مئی کوطلبی بروقت اور درست فیصلہ ہے‘قانون سب پرلاگو ہوتا ہے‘آنیوالا وقت تحریک انصاف کا ہے، ذمہ دارحضرات کو ذمہ داری سےکام لینا چاہئے۔گزشتہ روز شاہ رکن عالم میں پی ٹی آئی کےامیدوار برائےچیئرمین صادق فوجی کےدیئےگئےافطارڈنرسےخطاب کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ اہم عہدوں پرفائزلوگوں کوآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی پاسداری لازمی کرنی چاہئے۔کوڈآف کنڈکٹ مسلمہ امرہے‘ جنرل درانی سےپوچھناہوگاکہ انہوں نے کتاب لکھنے سےقبل اجازت طلب کی؟قانون سب پرلاگو ہوتا ہے اور انہیں ملکی قانون کی پاسداری کرنی چاہئے۔شاہ محمود نےکہاپوری دنیا میں جو لوگ اہم عہدوں پر فائزیااہم دستاویزات کےامین ہوتے ہیں ان کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔امریکامیں کسی دستاویزکوپبلک کرنےکی 30 سال کی مدت مقرر ہے۔یہ ایک حساس معاملہ ہے‘ باریک بینی سے جائزہ لیااورتحقیقات کی جائیں۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی اخترانصاری‘راناعبدالجبار‘یونین کونسل چیئرمین‘ وائس چیئرمین اور پی ٹی آئی ورکرزکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں ملتان کےحلقہ این اے 157 کی یونین کونسل128 ٹاٹے پورمیں ن لیگ کے بڑےدھڑے نےتحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا‘ان میں ملک غلام شبیردھرالہ‘ملک اسلم دھرالہ‘ ملک شہزاد‘اشفاق دھرالہ‘طاہردھرالہ‘ملک فداحسین‘ملک غلام مصطفیٰ‘ملک اظہرنمبرداراورملک مظہردھرالہ شامل تھے۔ اس موقع پرشاہ محمودقریشی نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ تحریک انصاف ناصرف جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان کی مقبول اورموثر ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے‘آنیوالاوقت تحریک انصاف کا ہے‘عوام پی پی اورن لیگ کو آزماچکے ہیں‘ضرورت اس امرکی کہ عوام کی کرپٹ ٹولے اورکرپٹ نظام سےجان چھڑوائی جائے۔ مخدومزادہ زین قریشی‘ڈاکٹر اخترملک اور دھرالہ برداری کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔ شاہ محمودنےیوسی 15 میں فیاض بلوچ سےان کے بھائی اور ٹاٹے پورمیں کئی افرادکی وفات پران کےلواحقین سے افسوس اورفاتحہ خوانی کی۔سابق ٹائون ناظم میاں جمیل کی رہائش گاہ پرگئےاورانہیں عمرہ کی مبارکباد دی۔
تازہ ترین